Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / سی ۔سیٹ تنازعہ: احتجاجی طلبہ کا پارلیمنٹ مارچ ناکام

سی ۔سیٹ تنازعہ: احتجاجی طلبہ کا پارلیمنٹ مارچ ناکام

نئی دہلی۔/25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سیول سرویسس امتحانات کے امیدواروں کے ایک گروپ کو جو لسانی امتیاز کے الزام کے خلاف پارلیمنٹ کی طرف احتجاجی مارچ کررہا تھا کو پولیس نے دہلی ریل بھون کے قریب حراست میں لے لیا۔یہ احتجاجی طلباء جن کا گذشتہ رات شمالی دہلی میں پولیس کے ساتھ تصادم ہوگیا تھا کو آج مرکزی سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن کے باہر اسوقت

نئی دہلی۔/25جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) سیول سرویسس امتحانات کے امیدواروں کے ایک گروپ کو جو لسانی امتیاز کے الزام کے خلاف پارلیمنٹ کی طرف احتجاجی مارچ کررہا تھا کو پولیس نے دہلی ریل بھون کے قریب حراست میں لے لیا۔یہ احتجاجی طلباء جن کا گذشتہ رات شمالی دہلی میں پولیس کے ساتھ تصادم ہوگیا تھا کو آج مرکزی سکریٹریٹ میٹرو اسٹیشن کے باہر اسوقت حراست میں لے لیا گیا جب وہ پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کی طرف مارچ کررہے تھے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ہم نے تقریباً 150احتجاجی طلباء کو حراست میں لے لیا ہے جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ یو پی ایس سی امتحانات میں سی۔ سیٹ کے خلاف ہنگامہ آج بھی جاری ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کررہے کئی طلباء کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT