Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سی ۔ ڈیویژن فٹبال لیگ

سی ۔ ڈیویژن فٹبال لیگ

حیدرآباد ، 29 اکٹوبر (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سی ۔ ڈیویژن فٹبال لیگ مقابلوں میں گزشتہ روز کنٹونمنٹ ایف سی اور سی سی او بی سب جونیرز نے کامیابی حاصل کی۔ ٹی ایف اے سکریٹری جی پی پالگنا کی اطلاع کے بموجب ترملگیری فٹبال گراؤنڈ پر کنٹونمنٹ ایف سی نے سکندرآباد بلوز۔ بی کو 3-2 سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کیلئے بھرت نے دو گول بنائے جبکہ ریشب نے بھی گول داغا۔ عثمانیہ یونیورسٹی فٹبال گراؤنڈ پر دیگر میچ میں سی سی او بی سب جونیرز نے سوشل اسپورٹنگ کو 2-0 سے شکست دے دی۔ دونوں گول شعیب نے اسکور کئے۔ 29 اور 30 اکٹوبر کے مقابلے عثمانیہ یونیورسٹی انٹر کالج فٹبال ٹورنمنٹ کے سبب ترتیب وار 2 اور 3 نومبر کیلئے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ دیگر میچز پہلے ہی معلنہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT