Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / س100 سے زائد افراد سمیت غذا سے متاثر، دواخانہ منتقل

س100 سے زائد افراد سمیت غذا سے متاثر، دواخانہ منتقل

پالگڑھ 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں 105 افراد کو اُس وقت دواخانہ میں شریک کرنا پڑا جب ایک تقریب میں گاجر کا حلوہ کھانے کے بعد اُنھوں نے متلی اور چکر کی شکایت کی۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق یہ افراد گزشتہ روز شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے جہاں اُنھوں نے گاجر کا حلوہ کھایا تھا۔ تاہم حلوہ کھانے کے فوری بعد لوگوں نے متلی اور چکر کی شکایت کی جس کے بعد اُنھیں فوری قریبی دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں علاج کے بعد اُنھیں ڈسچارج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کھانے کے نمونے حاصل کرکے متعلقہ لیباریٹری کو روانہ کردیئے گئے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تاحال کوئی کیس درج نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT