Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / س108 سروسیس کے لیے 290 نئی ایمبولنس خریدی جائیں گی ۔ کونسل میں وزیر صحت کا بیان

س108 سروسیس کے لیے 290 نئی ایمبولنس خریدی جائیں گی ۔ کونسل میں وزیر صحت کا بیان

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : وزیر صحت سی لکشما ریڈی نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کو بتایا کہ ریاستی حکومت 108 ای ایم آر آئی سروسیس کے تحت ایمبولنسیس کی موجودہ تعداد کو بڑھاکر 506 کرے گی ۔ وقفہ صفر کے دوران کانگریس ایم ایل سی محمد علی شبیر کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ 290 نئی ایمبولنسیس کے حصول کے لیے ٹنڈرس جاری کئے گئے ہیں ۔ ایمبولنسیس کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ 75 ہزار کی آبادی کے لیے ایک ایمبولنس دستیاب ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT