Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / س108 سرویس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر غور

س108 سرویس ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ پر غور

وزیرصحت لکشماریڈی کی تجویز پر چیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤ کا مثبت ردعمل
حیدرآباد ۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ ریاست بھر میں 108 سرویس کیلئے خدمات انجام دینے والے 1750 ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ  کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے بلکہ ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سابق میں جب 108 سرویس کے ان ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کے مطالبہ پر سرویسیس روک کر ہڑتال کئے تھے۔ تب وزیرصحت ریاست تلنگانہ ڈاکٹر لکشماریڈی نے تنخواہوں میں اضافہ کے مسئلہ پر چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو تجویز پیش کرنے پر چیف منسٹر نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا  جاتا ہیکہ اب تک 108 سرویس کے ڈرائیورس (پائلٹس) اور ہیلت ٹیکنیشن کو ماہانہ 11,500 روپئے تنخواہ ادا کی جارہی ہے لیکن اب آئندہ سے انہیں 11,500 کے علاوہ مزید چار ہزار روپئے زائد ادا کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ علاوہ ازیں 108 سرویس دفاتر میں خدمات انجام دینے والے سینئر اسسٹنٹس، ملازمین، آپریشن عہدیداروں کے ساتھ ساتھ دیگر زمرہ کے ملازمین کو 5 ہزار روپئے کا اضافہ کرنے کیلئے وزیرصحت نے اپنی تجاویز چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو روانہ کی تھیں لہٰذا چیف منسٹر کی جانب سے ان تجاویز کو منظور کئے جانے کی صورت میں 108 سرویس ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ پر عمل آوری کا آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT