Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / س11 سالہ ایناہرسی ہندوستان کے خلافتوجہ کا مرکز

س11 سالہ ایناہرسی ہندوستان کے خلافتوجہ کا مرکز

گولڈ کوسٹ۔7 اپریل(سیاست ڈاٹ کام)کامن ویلتھ گیمز کی سب سے کمسن کھلاڑی 11سالہ اینا ہرسی نے ٹیبل ٹینس کے ڈبلز مقابلے میں شاندار کھیل کو مظاہرہ کرتے ہوئے ویلز کی ٹیم کو ہندوستان کے خلاف پہلی کامیابی دلا دی تاہم ویلز ٹیم مجموعی مقابلوںمیں برتری حاصل نہ کرسکی۔ہندوستانی ٹیم کو میڈل کیلئے پسندیدہ تصور کیا جا رہا تھا اور اس نے توقع کے مطابق 1-3 سے یہ ٹیم ایونٹ جیت لیا تاہم ہرسی نے اپنے عمدہ کھیل سے روشن مستقبل کا اظہار کردیا۔اس کی عمر کے تناظر میں اس کے جوڑی دار نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسے بڑی مشکل سے روکا ورنہ یہ تو منتظمین کی جانب سے دی جانے والی تمام مفت آئسکریم کے چکر میں تھی۔ہرسی اور ان کی جوڑی دار نے اپنا کام بخوبی انجام دیا اور ہند کے خلاف2-3 سے کامیابی حاصل کرلی تاہم بیسٹ آ ف فائیو سیریز ہو نے کی وجہ سے ہندوستانی ٹیموں نے 3-1سے ایونٹ اپنے نام کرلیا۔میچ دیکھنے کے لئے اس کی والدہ بھی موجود تھی۔ مقابلے کے بعد میڈیا اینا ہرسی کی جانب لپکا تاہم ٹیم پالیسی کے مطابق اس نے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

TOPPOPULARRECENT