Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / س12 سالہ لاپتہ لڑکے کا قتل

س12 سالہ لاپتہ لڑکے کا قتل

مظفر نگر ۔ 15 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک 12 سالہ لڑکا جو گزشتہ 24 گھنٹوں سے لاپتہ تھا اس کی نعش آج نیو منڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع موضع راتھیری سے برآمد ہوئی ۔ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (SHO) ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ متوفی آتش کی برہنہ نعش گنے کے کھیتوں سے برآمد ہوئی ۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ بعض نامعلوم ملزمین نے قتل سے قبل اس کے ساتھ جنسی بدفعلی بھی کی ہوگی ۔ 12 سالہ لڑکا آتش گھر سے ہفتہ کے روز روانہ ہوا تھا لیکن واپس نہیں آیا ۔ جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی ۔ دریں اثناء نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT