Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / س14 ستمبر کو گاندھی نگر میں ہندجاپان چوٹی کانفرنس کا انعقاد

س14 ستمبر کو گاندھی نگر میں ہندجاپان چوٹی کانفرنس کا انعقاد

نئی دہلی11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے 12 ویں ہند۔ جاپان چوٹی کانفرنس کے لئے ہندوستان کے دو روزہ دورے پر 13 ستمبر کو گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر پہنچیں گے ۔مسٹر آبے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ 14 ستمبر کو احمد آباد میں سابرمتی کے قریب احمد آباد ممبئی ‘ہائی اسپیڈ ریلوے پروجکٹ’ کا مشترکہ طور پر سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ بعدازاں، گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں دو نوں وزرا اعظم کے درمیان ایک دو طرفہ سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔وزارت خارجہ کے مطابق 12 ویں ہند ۔جاپان سالانہ اجلاس میں دونوں لیڈران ہند اور جاپان کے درمیان ‘ اسپیشل اسٹریٹجک اور عالمی شراکت’ کے تحت کثیر جہتی دو طرفہ تعاون میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات کے مستقبل کی بنیاد طے کریں گے ۔مسٹر آبے کے لئے گجرات نئی جگہ نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT