Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / س17ستمبر کو یوم آزادی منانے بی جے پی کا مطالبہ منافرت کے مترادف

س17ستمبر کو یوم آزادی منانے بی جے پی کا مطالبہ منافرت کے مترادف

پانڈو رنگاریڈی اور ڈاکٹر کے چرنجیوی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔15ستمبر(سیاست نیوز) ممتاز مورخ و صدر وائس آف تلنگانہ کیپٹن لنگالہ پانڈو رنگا ریڈی نے 17ستمبر کو یوم آزادی منانے کے متعلق بی جے پی کے مطالبے کو تلنگانہ میںمذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کا حصہ قراردیتے ہوئے کہاکہ جس طرح کے واقعات کا حوالہ سے دے کر بی جے پی تلنگانہ میں پولیس ایکشن کو یوم آزادی کے طور پر منانے کی بات کررہے ہیں۔ وہ تاریخی حقائق اس کے برعکس ہے۔ ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست حیدرآباد کے انڈین یونین میںانضمام کو یوم آزادی کے طور پر اس لئے بھی نہیں منایاجاسکتا کیونکہ اس دن نہ تو ریاست حیدرآباد کی فوج اور انڈین آرمی کے درمیان میںکوئی تصادم ہوا اور نہ ہی آصف جاہ سابع نے انضمام کے متعلق کسی قسم کی مخالفت کی۔آج نیو پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاریخ ریاست حیدرآباد پر عبور رکھنے والے کیپٹن پانڈ و رنگا ریڈی نے کہاکہ یہ محض بی جے پی کا سیاسی حربہ ہے جس کے ذریعہ وہ تلنگانہ میںاپنی پہچان بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ تلنگانہ 1969مومنٹ فاؤنڈرس فورم کے معاون چیرمین ڈاکٹر کولیورو چرنجیوی نے کہاکہ غیرعلاقائی کمیونسٹ مورخین کی یہ کارستانی ہے جنھوں نے آصف جاہی حکمرانوں کے دور کو غلط انداز میںپیش کرتے ہوئے تلنگانہ کے امن وامان کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر انڈین یونین او رریاست حیدرآباد کے منتظمین کے درمیان کوئی تصادم ہوتا تو حکومت ہند کس طرح آصف جاہ سابع کو ریاست کا راج پرمکھ مقرر کرتی ۔ انہوں نے کہاکہ 17ستمبر کو یوم آزادی منانا سراسر غلط اور تلنگانہ کی تاریخ کے عین خلاف ہے۔ جناب کے ایم عارف الدین‘ جناب ضیاء الدین نیرکے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT