Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / س17 ستمبر کو مذہبی رنگ دینے کی کوششوں کی شدید مذمت

س17 ستمبر کو مذہبی رنگ دینے کی کوششوں کی شدید مذمت

تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی یوم انضمام منائے گی :کودنڈا رام

تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی یوم انضمام منائے گی :کودنڈا رام
حیدرآباد ۔ 16 ستمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 17ستمبر کو یومِ انضمام کے طور پر منانے کے اپنے سابق موقف پر قائم رہتے ہوئے مذکورہ دن کو تلنگانہ تاریخ کا سیاہ دن قراردیا۔ آج یہاں جے اے سی آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے اے سی چیرمین پروفیسر کودنڈارام نے کہاکہ 17ستمبر کو مذہبی رنگ دیکر تلنگانہ میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی تمام کوششوں کی سخت مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ریاست حیدرآباد کو انڈین یونین میں شامل کرتے ہوئے علاقہ تلنگانہ میں جمہوریت قائم کرنے کی کوشش کی گئی وہیں پر لاکھوں لوگ فوج کی زیادتیوں کاشکار بنے اور بعدا زاں متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے قیام کے بعد آندھرائی عہدیداروں کا تلنگانہ کی عوام کے ساتھ برتائو قابلِ افسوس رہا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی ترقی اور عوام کو درپیش مسائل کا حل سیاسی جماعتوں کے بشمول حکمران طبقہ کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے فرقہ وارانہ منافرت پھیلاکر تلنگانہ کے پرامن ماحول کو پراگندہ کرنے کی تمام کوششوںکو قابلِ مذمت قراردیا۔ بعد ازاں انہوں نے سیما آندھرا میں برسرخدمت سرکاری ملازمین کے ساتھ جاری زیادتیوں کو ختم کرنے تلنگانہ حکومت سے مداخلت کی اپیل کی۔ انہوں نے منگل کے روز پیش آئے ایک واقعہ کا اس موقع پر ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہنمنت رائونامی ایک سرکاری ملازم جس کی ملازمت کی معیادتکمیل کے قریب ہے انہیں سازش کے تحت اے سی بی کے چنگل میں پھنسانے کاکام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ باوثو ق ذرائع سے ہمیں پتہ چلا ہے کہ ہنمنت رائو کے گھر میں پیسے پھینک کر انہیں اے سی بی کے چنگل میںپھنسایا گیا ہے اور بعد ازاں ان پر رشو ت خوری کا الزام لگاکر زدو کوب بھی کیاگیا جس کی تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے ہنمت رائو کی عاجلانہ رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس حساس مسئلہ پر تلنگانہ حکومت کی مداخلت کو لازمی قراردیا۔ ٹی جی اوز صدر وی ممتا‘ ٹی ای اے صدر سی وٹھل ‘ چیرمین ایڈوکیٹ جے اے سی راجندرریڈی‘ ٹی جی اوز گریٹر حیدرآباد صدر کرشنا یادو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT