Monday , July 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / س18سالہ ہیما داس کی ہندوستان کیلئے سنہری کامیابی

س18سالہ ہیما داس کی ہندوستان کیلئے سنہری کامیابی

ٹمپرے(فن لینڈ)۔13جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی ایتھلیٹ 18سالہ ہیماداس نے یہاں جاری آئی اے اے ایف ورلڈ انڈر20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی 400 میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے جو عالمی سطح پر خواتین زمرے میں ہندوستان کا پہلا تاریخی ٹریک گولڈ میڈل ہے ۔آسام کی رہنے والی ہیما نے ایک نئی تاریخ رقم کی اور وہ عالمی چمپئن شپ میں ہندوستان کو ایتھلیٹکس گولڈ میڈل دلانے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ ہیما داس نے خواتین کے چار سو میٹر ریس کے فائنل میں 51.46 سیکنڈ کا بہترین وقت درج کیا اور پہلے مقام پر رہیں۔اس سے پہلے مرد ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے عالمی ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں پولینڈ میں 2016میں ہوئے مقابلے میں بھالا پھینکنے کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ہیما داس عالمی چمپئن شپ کی تاریخ میں ٹریک پر ہندوستان کو گولڈ میڈل دلانے والی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔عالمی جونیئر چیمپئن شپ میں اس سے پہلے ہندوستان کے لئے سیما پونیا نے سال 2002 میں ڈسکس تھرو میں برونز میڈل اور سال 2014 میں نوجیت کورڈھلن نے ڈسکس میں ہی برونز میڈل کے طور پر ہندوستان کے لیے میڈلس جیتے تھے لیکن 18 سالہ ھیما نے ٹریک میں گولڈ کے ساتھ خاتون ایتھلیٹکس میں ہندوستان کے لیے سنہری خشک سالی بھی ختم کر دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT