Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / س2ستمبر کی عام ہڑتال کو کامیاب بنانے ورکرس سے سی پی آئی کی اپیل

س2ستمبر کی عام ہڑتال کو کامیاب بنانے ورکرس سے سی پی آئی کی اپیل

حیدرآباد۔ 21 اگست (این ایس ایس) سنٹرل لیبر یونینس کی جانب سے کی گئی 2 ستمبر کو ملک گیر عام ہڑتال کی اپیل کے پیش نظر سی پی آئی آندھرا پردیش یونٹ کے سیکریٹری کے راما کرشنا نے آج ملازمین اور صنعتی ورکرس سے اپیل کی کہ اس ہڑتال میں بڑی تعداد میں حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔ سی پی آئی کے اے پی یونٹ کی عاملہ کا آج وجئے واڑہ میں پارٹی آفس داسری بھون میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ان کے قبل ازیں داخل کئے گئے 12 مطالبات کو پورا کیا جائے۔ سی پی آئی عاملہ نے مطالبہ کیا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ملازمین اور ورکرس کیلئے ماہانہ اقل ترین تنخواہ 18,000 روپئے کا اعلان کرے۔ اس اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ حکومت آشا، آئی کے پی، نون ۔ میل ورکرس کی خدمات کو تسلیم کرے اور انہیں کم از کم پے 500 روپئے ادا کرے۔

TOPPOPULARRECENT