Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / س39 سرکاری دواخانوں میں مفت ڈائیلائسیس

س39 سرکاری دواخانوں میں مفت ڈائیلائسیس

حیدرآباد ۔ 15 جولائی (سیاست نیوز) گردوں کے عارضہ کا شکار ہوکر علاج کیلئے ہزاروں روپئے کے قرض میں مبتلاء افراد کیلئے ایک خوشخبری ہے۔ ریاست میں جملہ 89 سرکاری دواخانوں اور نگہداشت صحت مراکز پر آئندہ چند مہینوں میں مفت ڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کہا گیا ہیکہ نگہداشت صحت کے مراکز پر کم از کم 268 ڈائیلاسیس مشینیں فراہم کی جائیں گی۔ ان میں Reverse Osmosis Plants بھی فراہم کئے جائیں گے۔ جرمنی کی ایک کمپنی D Med ان ڈائیلاسیس مراکز کی 5 برس تک نگرانی و نگہداشت کرے گی۔ ان ڈائیلاسیس مراکز کو خانگی، عوامی، شراکت کے طرز پر چلایا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کو ہر ڈائیلاسیس پر 1,375 روپئے کے اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ جن مقامات پر ڈائیلاسیس مراکز قائم کرنے کی تجویز ہے ان میں منچریال، عادل آباد، نرمل، اوٹنور، سرسلہ، جگتیال، کریم نگر، گوداوری کھنی، سدی پیٹ، ظہیرآباد، میدک، سنگاریڈی، ایٹورناگارم، محبوب آباد، جنگاؤں، نرسم پیٹ، ورنگل، کوتہ گوڑم، بھدراچلم، مریال گوڑہ، صفدرنگر، سوریہ پیٹ، نلگنڈہ، وقارآباد، مہیشورم، ونستھلی پورم، تانڈور، ملک پیٹ (حیدرآباد)، بودھن، بانسواڑہ، کاماریڈی، گدوال، ناگرکرنول اور ونپرتی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT