Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / س50 سال کی قیادت کے باوجود مسلمان علاقے اتنے پسماندہ کیوں ؟

س50 سال کی قیادت کے باوجود مسلمان علاقے اتنے پسماندہ کیوں ؟

احمد نگر فرسٹ لانسر میں نامپلی امیدوار فیروز خاں کا دورہ ، رائے دہندوں کا پرجوش استقبال

احمد نگر فرسٹ لانسر میں نامپلی امیدوار فیروز خاں کا دورہ ، رائے دہندوں کا پرجوش استقبال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : امیدوار تلگو دیشم حلقہ نامپلی فیروز خاں نے احمد نگر ڈیویژن کے علاقوں پوچما بستی ، نشیمن ہوٹل ، عیدگاہ فرسٹ لانسر دیگر علاقوںکا پیدل دورہ کر کے عوام سے ملاقات کی ۔ اپنے خدمات کا تذکرہ کیا اور آئندہ بھی اسی طرح خدمات جاری رکھنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ نامپلی کی خستہ حال سڑکیں ہیں ۔ سرکاری اردو مدارس میں انفراسٹرکچر کی کمی ، شدید گرما میں پانی کی قلت پائی جاتی ہے ۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہونے کے باوجود روزگار کی تلاش میں ہے ۔ ہماری بہنیں معاشی حالات کمزور ہونے کی وجہ سے بن بیاہی بیٹھی ہوئی ہے قیادت کا دعویٰ کرنے والوں غریبوں کی پریشانیاں نظر نہیں آتی ۔ پچاس سال کی قیادت کو مسلم علاقے اتنے پسماندہ کیوں ہیں بہ نسبت اس کے دوسرے علاقے ترقی کر گئے جو کہ ہمارے سامنے ترقی کیے ہیں ۔ فیروز خاں نے عوام کو یہ بھی بتایا کہ آج کل تو اپنی تقاریر کے ذریعہ یہ بتایا جارہا ہے اور عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے بلدی اور آبرسانی و دیگر بنیادی سہولیات پرواہ کئے بغیر مقامی جماعت کو ووٹ دیں یہ مطلب یہ ہوا کہ ہم چاہیں کتنے بھی پریشان رہے چاہے لاکھ مسائل درپیش ہو یا ہمارے چاہے ہمارے بچے تعلیم سے آراستہ ہو نہ تو ہم مقامی جماعت کے قائدین کے ہاتھ مضبوط کریں ۔ مختلف جگہ پر ہونے والا فسادات کا ذکر کرتے ہوئے ووٹ مانگیں چاہے امیدوار قابل ہو نہ ہو اپنی مرضی عوام پر مسلط کریں گے پوچھنے والوں سے کہا جائے گا یہ جماعت کا فیصلہ ہے کس کو پوچھنے کا حق ہے ہی نہیں ۔ آپ کے سامنے ایک قابل اور بہ عمل امیدوار فیروز خاں کی شکل میں آپ سامنے ہے اور ہمیشہ آپ کے درمیان رہے گا ۔ مقامی ہے تعلیم یافتہ ہے قابل ہے عوام کے درد کو سمجھنے والا ہے ۔ دوسری جانب جس کا کوئی عوامی کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں نہ مقامی ہے ۔ قائدین کی جانب سے ایک ایسا مسلط کردہ امیدوار ہے پانچ سال تک خون کے آنسو رلائے گا ۔ عوام نے فیروز خاں کو تیقن دیا کہ حلقہ نامپلی کی عوام آپ کے ساتھ ہیں ۔ اپ ہی کو ووٹ دیں گے کیوں کہ ہم نے سابقہ ایم ایل اے کو بھی دکھا ہے موجودہ امیدوار سے بھی واقف ہیں ۔ احمد نگر کے مختلف علاقوں کا نوجوانوں فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے دیکھو دیکھو کون آیا نامپلی کا شیر آیا کہتے ہوئے دورہ کرایا گیا ۔ عوام میں جوش و خروش رہا جگہ جگہ گلپوشی کی گئی کئی مکانات کی بالکونیوں سے پھول بھی امیدوار فیروز خاں پر نچھاور کئے گئے اورعوام نے کہا کہ آپ کی کامیابی یقینی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT