Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / س56 سالہ خاتون کے ہاتھوں چیتا ہلاک

س56 سالہ خاتون کے ہاتھوں چیتا ہلاک

دہرہ دون ۔ 25 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یہاں پیش آئے ایک حیرت انگیز واقعہ میں ایک 56 سالہ بہادر خاتون نے ان پر اچانک حملہ کرنے والے چیتا پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ محکمہ جنگلات کے عہدیدار کے مطابق زراعت سے وابستہ 56 سالہ کملا نیگی پر چیتا نے جھاڑیوں سے نکل کر اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے کھیت میں فصلوں کو پانی ڈال رہی تھی۔ یہ واقعہ ضلع دہرہ دون کے جکولی علاقہ میں پیش آیا ۔ مذکورہ عہدیدار کے مطابق گزشتہ روز یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کملا نیگی اپنے کھیت میں فصل کو پانی ڈال رہی تھی کہ اچانک جھاڑیوں سے چیتا نکل کر ان پر حملہ کردیا۔ تاہم چیتے کے حملہ سے خوفزدہ ہونے کے بجائے کملانیگی نے ان کے ہاتھوں میں موجود درانتی سے چیتے پر جوابی وار کردیا۔ چیتا اور کملانیگی کے درمیان تقریباً 10 منٹ تک لڑائی ہوتی رہی اور بالآخر چیتا کملانیگی کے تابڑ توڑ حملہ کا تاب نہ لاتے ہوئے جائے واقعہ پر ہی ڈھیر ہوگیا۔ اس واقعہ میں کملا نیگی بھی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے ، جنہیں قریبی دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے ۔ جہاں پر ان کی حالت سنگین مگر مستحکم بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT