Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / س8سالہ لڑکا پانی کے سمپ میں گر کر فوت

س8سالہ لڑکا پانی کے سمپ میں گر کر فوت

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) سعیدآباد علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں 8 سالہ کمسن لڑکا پانی کے سمپ میں گرکر فوت ہوگیا۔ انسپکٹر سعیدآباد مسٹر اے سرینواس کے بموجب اے کارتک ساکن سنٹرل بستی سعیدآباد کمار اور وانی کا ایک اکلوتا لڑکا تھا اور وہ آج شام اپنے مکان میں کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگیا۔ لڑکے کے ماں باپ نے سعیدآباد پولیس میں اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی لیکن آج رات اُن کے مکان میں موجود سمپ میں کارتک کی نعش دستیاب ہوئی جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے آج رات نعش کو سمپ سے باہر نکال کر اُسے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور اِس سلسلہ میں مشتبہ موت کا ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT