Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / س8 سال بعد سری لنکا دورۂ پاکستان کے لئے تیار

س8 سال بعد سری لنکا دورۂ پاکستان کے لئے تیار

کولمبو۔17 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)سری لنکا کرکٹ ٹیم 2009ء میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ٹیم بس پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی بری یادوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 8 سال بعد ایک مرتبہ پھر پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے تاہم سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پہلے ہی پاکستان کے دورے پر جانے کے بارے میں مشکوک اظہار کیا،اگرچہ اب یہ دورہ حقیقت بننے جا رہا ہے اور29 اکتوبر کو لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی میزبانی میں 8سال بعد اس کی زمین پر ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلنے اترے گی۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس سی سی) نے اس کی تصدیق کی ہے ۔کپتان اپل تھرنگا کے انکار کے باوجود بورڈ نے وعدے کے مطابق پاکستان میں تیسرا ٹی20 میچ کھیلنے کا اعلان کردیا ۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ونڈے سیریز کے بعد ٹی20 سیریز کھیلی جائے گی جسکا آخری ٹی20 میچ لاہور میں کھیلا جائے گا اور سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آج اس کو منظوری دے دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT