Wednesday , October 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / س82 سالہ باسکٹ بال دادی عوام کی توجہ کا مرکز

س82 سالہ باسکٹ بال دادی عوام کی توجہ کا مرکز

بیجنگ ۔17 فبروری(سیاست ڈاٹ کام)چین سے تعلق رکھنے والی 82 سالہ یو جنگشیا صرف چین کے رہنے والوں کو ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر دنیا بھر کو اپنی شاندار باسکٹ بال کھیلنے کی صلاحیت سے متاثر کررہی ہیں۔یو جنگشیا ہر روز 20 منٹ کے لئے باسکٹ بال کھیلتی ہیں تاکہ وہ فٹ رہ سکیں، اس کے علاوہ وہ یوگا کرنا بھی پسند کرتی ہیں۔ان کی باسکٹ بال کھیلنے کی ویڈیوز اور تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد انہیں ’باسکٹ بال دادی‘ کا نام دیا گیا۔ان کے حوصلے سے بہت سے لوگ خاصے متاثر بھی ہورہے ہیں۔یوجنگشیا کی زندگی میں کھیل کی کافی اہمیت رہی ہے اور وہ دوسروں کو بھی اپنے جیسی زندگی گزارنے کا مشورہ دیتی ہیں۔یو جنگشیا کا تعلق چین کے صوبے لیاؤننگ سے ہے، وہ 1936 میں پیدا ہوئیں اور انہیں اپنے اسکول کے دور سے ہی باسکٹ بال سے محبت ہے۔انہوں نے اپنے کھیل کے حوالے سے کہا کہ باسکٹ بال کھیلنے سے میری صحت اچھی رہتی ہے جبکہ میری سوچ بھی کافی مثبت رہتی ہے۔یو جنگشیا کے شوہر 1984 میں ایک بیماری کی وجہ سے فالج میں مبتلا ہوگئے، جس کے بعد سے انہوں نے اپنے شوہر کا خیال رکھا۔اپنے شوہر 2000 میں انتقال کے بعد کیا۔وہ 2013 میں چین کی مڈل ایج وومن باسکٹ بال ٹیم کا رکن بھی رہ چکی ہیں، اور وہ اس ٹیم میں شامل سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بھی تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT