Monday , January 22 2018
Home / دنیا / س9 سالہ بچے کی 62 سالہ خاتون سے شادی

س9 سالہ بچے کی 62 سالہ خاتون سے شادی

جوہانسبرگ۔ 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں 9 سالہ بچے کی 62 سالہ خاتون سے شادی کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 سالہ بچے سنیل سیلالر کی والدہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے آباو اجداد کو خوش کرنے کے لئے اپنے بیٹے کی شادی 62 سالہ خاتون ہیلن سے کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری خاندانی روایت ہے اور میرا بیٹا بھی اس شادی سے بہت خوش ہے کہ اس نے اپنے آباو اجداد کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا نہ کرتے تو یقینا ہمارے ساتھ کچھ برا ہوتا۔ 5 بچوں کی ماں 62 سالہ ہیلن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سنیل نے اپنے آباو اجداد کی روایت کو پورا کرنے کے لئے میرا انتخاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT