Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / شائقین سے خالی میدان پر مائیکل وارن کافی مایوس

شائقین سے خالی میدان پر مائیکل وارن کافی مایوس

ابوظہبی ۔ 15اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں  ٹسٹ سیریز متحدہ عرب امارات کی بجائے آسٹریلیا میں کھیلی جانا چاہیے تھی۔2009 لاہور میں سری لنکائی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے پاکستان اپنی ہوم ٹسٹ سیریز متحدہ عرب امارات  میں منعقد کر رہا ہے۔ ابو ظہبی میں پہلے ٹسٹ میچ کے پہلے دن زید کرکٹ سٹیڈیم تماشائی نہ ہونے کے برابر تھے۔ جس پر وان نے کہا ہے ’لوگوں کو میچ دکھانا ہو گا، لیکن وہ یہاں دیکھنے نہیں آ رہے۔ آیا یہاں بہت زیادہ گرمی ہے یا پھر وہ میچ دیکھنے میں دلچسپی ہی نہیں رکھتے یہ سمجھنا مشکل ہے۔دوسری مرتبہ یو اے ای آنے والے انگلش بولر اسٹورٹ براڈ نے تسلیم کیا کہ تماشائیوں سے بھرے کچھا کچھ میدانوں میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کھیلنے کے بعد، یہاں کے ویران میدان  مہمان کھلاڑیوں کیلئے ایک مختلف قسم کا چیلنج ہیں۔ وان کے بموجب پاکستان انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیل چکا ہے، اور اسے بہت حمایت بھی ملی، تو کیوں نہ اس سیریز کو دنیا کے اس حصے میں لے جایا جائے جہاں لوگ میچ دیکھنے آئیں۔وہاں(آسٹریلیا) میں پاکستانی اور انگلش لوگ رہتے ہیں۔ آپ یہاں کے چھوٹے میدانوں میں بھی سیریز کروا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ یو اے ای میں کھیلی گئی سات سیریز میں پاکستان ناقابل شکست رہا ہے اور وان کا ماننا ہے کہ سست اور اسپین کے لئے سازگار حالات میزبان ٹیم کو بہت فائدہ دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT