Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / شائقین کیلئے آئے اور دوبارہ آئیں گے : سری لنکن بورڈ

شائقین کیلئے آئے اور دوبارہ آئیں گے : سری لنکن بورڈ

لاہور ۔ /29 اکٹوبر (سیاست ڈاٹکام) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کا بڑا ملک ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا جب کہ شائقین کرکٹ کے لئے پاکستان آئے اور دوبارہ بھی ا?ئیں گے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ 1996 ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستان آیا تھا اور یہاں سے بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ سماتھی پالا نے کہا کہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا حصہ ہیں، پاکستان کرکٹ کا ایک بڑا ملک ہے جسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔سری لنکن بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باصلاحیت کرکٹرز ہیں، کرکٹ شائقین کے لیے پاکستان آئے ہیں اور دوبارہ بھی آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ہارتا ہے تو کوئی جیتتا ہے لیکن تعلقات بھائیوں کی طرح برقرار رہتے ہیں، اب ہمارا کردار ختم ہوگیا ہے اور اب کھلاڑیوں کی باری ہے۔ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو پاکستان میں خوش ا?مدید کہتے ہیں اور 9 سال پہلے پیش ا?ئے سانحے کو بھلا دینا چاہتے ہیں۔چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو پیغام ہیکہ پاکستان کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے لیے محفوظ ہے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ اگلے سال اپریل میں ایشیا کپ ایمرجنگ پلیئر پاکستان میں ہوگا جس میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT