Tuesday , April 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / شائقین ہند۔پاک سیریز کے خواہاں:آفریدی

شائقین ہند۔پاک سیریز کے خواہاں:آفریدی

کراچی۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )یہاں ایک مقامی ہوٹل میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کے کھلاڑیوں میں بہترین مراسم ہیں اور دونوں طرف سے کرکٹرز کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔آفریدی کے مطابق دونوں ممالک کے شائقین باہمی کرکٹ کو دیکھنے کے خواہاں ہیں اور اگرچہ کھیل کے مداح آپس میں کرکٹ کے حامی ہیں لیکن اسے ایک سیاسی معاملہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں آئس کرکٹ شروع ہوئی ہے اور چونکہ پاکستان کے بھی کچھ علاقوں میں برفباری ہوتی ہے لہٰذا اس پہلو پر سنجیدگی سے کام کیا جائے تو یہاں بھی آئس کرکٹ کے میچز حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم سے کسی تیاری کے بغیر دورۂ نیوزی لینڈ میں بڑی امیدیں وابستہ کرلی گئیں اور منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے کھلاڑیوں کو وہاں کے حالات اور وکٹوں سے خود کوہم آہنگ ہونے میں پریشانی ہوئی جس کے سبب ونڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستانی پرچم کے ساتھ تصویر کے متعلق آفریدی نے کہا کہ ہر ملک کے پرچم کی عزت کی جانی چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT