Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شاتا وہانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے کریم نگر کی ترقی

شاتا وہانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے کریم نگر کی ترقی

اتھاریٹی میں شامل 71 مواضعات میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی

کریم نگر۔ 26 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کے نئے قائم شدہ شاتاوہانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی وجہ سے امکان ہے کہ دوبارہ کریم نگر ضلع کو سابق کی طرح اہمیت حاصل ہوجائے گی۔ سمجھا جارہا ہے کہ ضلع کریم نگر اضلاع کی تشکیل جدید پروگرام کے تحت 7 حصوں میں تقسیم عمل میں آچکی ہے جس کی وجہ سے اب موجودہ صورتحال میں ضلع کریم نگر کی تاریخی اہمیت جو پہلے حاصل تھی، باقی نہیں رہی۔ ایسے میں 71 مواضعات کو شامل کرتے ہوئے حکومت کے تیار کردہ شاتا وہانہ اربن ڈیولپمنٹ کے بشمول ضلع مستقر کریم نگر کے ہر شعبہ کی ترقی کی کوشش کی جائے گی۔ ترقی صرف ایک کریم نگر مستقر یا کسی ایک دیہات کی انہیں بلکہ تمام دیہات میں ہوگی۔ مساوی انداز میں تمام کی ترقی ہوگی۔ اس سلسلے میں دیہات کے ماحول وسائل اور قدرتی اہمیت کی اشیاء کا جائزہ لیا جاکر وہاں مناسب صنعتوں کے قیام کیلئے حصول اراضی کے بعد مختلف اداروں، صنعتوں کیلئے مختص کی جائیں گی۔ صنعت کاری دوڑ، آئی ٹی لیدر پارک جیسی صنعتوں کے لئے درکار زمین کی نشاندہی کی جاکر فراہم کی جائے گی۔ مستقبل کو سامنے رکھ کر ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ اس ماسٹر پلان کے مطابق سڑکوں کی کشادگی اور ترقی کے منصوبوں پر عمل آوری ہوگی۔ سوڈا کے حدود میں اب ماسٹر پلان کے مطابق 80 فٹ چوڑی سڑکیں، دیہات میں سرکاری زمینات کی نشاندہی کرلی جاکر پارک کے لئے جگہ مختص کی جائے گی۔ ایک طرف بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی صنعتوں کے قیام میں سہولتوں اور ترقی کے لائحہ عمل کی وجہ سے مواضعات میں شعبہ تعلیم، طبی سہولتوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT