Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / شاداب ، حسن اور فہیم کو ہانگ کانگ لیگ سے روک دیا گیا

شاداب ، حسن اور فہیم کو ہانگ کانگ لیگ سے روک دیا گیا

لاہور۔2 فروری (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کو چ مکی آرتھر کی سفارشات پرعمل کرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان، فاسٹ بولر حسن علی اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد5 ہفتوں میں ہی کھلاڑی جسمانی اور تکنیکی طور پر بہت پیچھے چلے گئے ۔ہر قسم کی ٹی ٹونٹی لیگ کھیلنے سے کارکردگی میں بگاڑ پیداہوا۔وہ چاہتے ہیں کہ کھلاڑی پیسے کمائیں لیکن اس انداز میں کہ ٹیم کو قیمت نہ چکانا پڑے ۔مکی آرتھر نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ حسن علی نے چمپئنز ٹرافی کے بعد ہر قسم کی کرکٹ کھیلی جبکہ ٹرینٹ بولٹ 3 ماہ کا ہوم ورک کر کے پاکستان کے خلاف سیریز کا حصہ بنے ، دونوں کی کارکردگی میں فرق واضح نظر آیا۔انہوں نے پی سی بی کو کھلاڑیوں کا ذمہ داری کم کرنے کے لئے انہیں زیادہ لیگ کھیلنے سے روکنے کی تجویز دی تھی جس کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے زخموں اور زیادہ تھکاوٹ سے بچانے کے لیے شاداب خان، حسن علی اور فہیم اشرف کو 6 تا11 فروری ہانگ کانگ ٹی ٹوئنٹی بلٹز کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT