Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاداب خان ٹسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنانے پر مایوس

شاداب خان ٹسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنانے پر مایوس

کراچی ۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے، مشتاق احمد نے بولنگ کو بہتر بنانے میں بہت مدد کی، ٹسٹ ٹیم میں مستقل جگہ نہ ملنے پر افسوس ہے۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف کامیابی انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی مظاہروںکا نتیجہ ہے۔ مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ بگ بیش کرکٹ لیگ کھیلوں۔ انہوں نے کہا کہ ریجن میں پر فارم کرکے مزید محنت کی لگن ہوئی ، ریجنل پرفارمنس پر انڈر 19ٹیم میں منتخب ہوا، انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستان کا بہترین بولر رہا اور پی ایس ایل میں موقع ملا۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کیلئے لیگز سے معاہدے ختم کردیے، جب موقع ملا تو بیٹنگ کی صلاحیتیں دکھائیں۔

TOPPOPULARRECENT