Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / شاداب پاکستان کے 227 ویں ٹسٹ کرکٹر بن گئے

شاداب پاکستان کے 227 ویں ٹسٹ کرکٹر بن گئے

لاہور۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام ) شاداب خان بھی ٹسٹ کرکٹر بن گئے اور اس اہم موقع پر یونس خان نے انہیں ڈیبیو (پہلا ٹسٹ) کیپ پہنائی ۔ لیگ اسپنر پاکستان کے لئے ٹسٹ کرکٹ کھیلنے والے 227 ویں کرکٹر بن گئے۔ بارباڈوس ٹسٹ میں وہاب ریاض کو ٹیم سے باہر کرتے ہوئے شاداب خان کو ٹسٹ کرئیر کے آغاز کا موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ شاداب خان کو یونس خان نے ٹسٹ کیپ پہنائی۔ یونس خان جمیکا ٹسٹ میں 10 ہزار رنز بنا نے والے پہلے پاکستانی بنے جبکہ محمد عباس نے بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ فاسٹ بولر سر پر پاکستانی ٹوپی سجانے والے 226 ویں ٹسٹ کرکٹر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT