Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / شاداں انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر اسٹڈیز برائے طلبہ کا جائزہ اجلاس

شاداں انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر اسٹڈیز برائے طلبہ کا جائزہ اجلاس

جناب محمد شاہ عالم رسول خان چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی کا خطاب

جناب محمد شاہ عالم رسول خان چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی کا خطاب

حیدرآباد۔17؍ جنوری (پریس نوٹ) شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر نشین جناب محمد شاہ عالم رسول کی صدارت میں شاداں انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر اسٹڈیز ایم سی اے، ایم بی اے کالجس فار گرلز و بوائز خیریت آباد کا آج جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں دونوں کالجس کی تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی کارکردگی اور نتائج کی تفصیلات حاصل کیں گئیں۔ ایم بی اے کورس جس میں مارکٹنگ ، فینانس، ہیومن ریسورس(ایچ آر) اور انفارمیشن ٹکنالوجی مضامین شامل ہیں۔ چیرمین نے فیکلٹیز کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان ہی اساتذہ کی کاوشوں اور حوصلہ افزائی کانتیجہ ہے کہ شاداں اداروں کے طلباو طالبات محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے بہترین کامیابی حاصل کررہے ہیں اور ملک و بیرون ملک خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ کے میدان میں بھی شاداں کے طلبہ سبقت لے جارہے ہیں۔ شاہ عالم رسول خان نے کہا کہ ان طلبا و طالبات کی مکمل رہنمائی کی جائے گی۔ صدر نشین نے طلبا و طالبات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا اور اساتذہ و پروفیسرز سے خواہش کی کہ وہ طلبہ کے معیار تعلیم اور امتیازی کامیابی کے لئے کوشش کریں۔ ان کالجس میں ورک شاپس، سمینارس اور تجربہ کار ماہرین جو مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں خصوصی لکچرس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ طالبات ایم بی اے فینانس مضمون میں بھی توجہ دے رہی ہیں جو خوش آئندہ بات ہے۔ کالج کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور امتیازی نتائج کے لئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے چیرمین نے کہا کہ اساتذہ کی خصوصی دلچسپی کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کی سخت محنت ضروری ہے۔ پرنسپل کالج ہذا نے ایم بی اے گرلز کالج کے تین سالہ نتائج کی تفصیلات بتائی ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ سالانہ امتحانات 2010-12، 2011-13اور 2013-15بیاچس کے نتائج صد فیصد رہے۔ کئی طالبات نے امتیازی کامیابی حاصل کی اور کئی طالبات فرسٹ ڈیویژن میں کامیابی کے مستحق قرار دیئے گئے اوران تین بیاچس میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طالبات میں سیدہ فاطمہ، ساحرہ بیگم، اور جویریہ فاطمہ شامل ہیں۔ شاداں ایم بی اے بوائز کے تین بیاچس کے نتائج کا بھی تناسب صد فیصد رہا۔ کئی طلبا امتیازی کامیابی حاصل کئے۔ ان میں محمد عامر، شیخ فصیح الدین اور خواجہ ناصر الدین فیروز شامل ہیں۔جبکہ آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن نے اس کالج میں طالبات کے لئے 240نشستیں اور طلبا کے لئے 240نشستیں مختص ہیں۔پروفیسر احمد اللہ خان وائس چیرمین اکیڈیمک ، پی سی ایم بی نے ایم سی اے اور ایم بی اے کے انٹرنل امتحانات کے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی اور مسرت کا اظہار کیا کہ صد فیصد طالبات میں تعلیم سے دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے انہوں نے ہر مضمون سے متعلق لکچرارس سے تفصیلات حاصل کیںاور ضروری ہدایتیں دیتے ہوئے تدریسی اصول و ضوابط سے آگاہ کیا ۔ جناب احمد اللہ خان نے طلباو طالبات کی شخصیت سازی کے لئے اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے معلومات فراہم کئے۔ جائزہ اجلاس میں پاور پینٹ پرزینٹیشن پر کالج کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں۔جناب محمد شمیم الدین ڈائرکٹر شاذ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی رنگاریڈی ڈسٹرکٹ، جناب رحمن شریف او ایس ڈی، جناب محمد آعظم پبلک ریلیشنز آفیسر شاداں گروپ آف تعلیمی ادارے جات اور جناب محمد مسعود محی الدین پرنسپل کالج ہذا، جناب محمد سلام کوآرڈنیٹر پی سی ایم بی نے اس جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ پرنسپل نے تدریسی عملہ کا تعارف کروایاجن میں پروفیسرز ، اسوسی ایٹ پروفیسرز ، اسسٹنٹ پروفیسرز جو پی ایچ ڈی اور ماسٹرس ڈگری کی اہلیت رکھتے ہیں کی دیرینہ تجربہ تدریسی اسٹاف ہونے کی وجہ سے کالج کے نتائج گذشتہ چار سال سے صد فیصد رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT