Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ میں خصوصی میڈیکل کیمپ سے ہزارہا ا فراد فیضیاب

شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ میں خصوصی میڈیکل کیمپ سے ہزارہا ا فراد فیضیاب

موتیابندکے آپریشن، فریکچرس، گھٹنے اور کولہے کی ہڈی کی تبدیلی۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد۔18؍جون (پریس نوٹ)شاداں ہاسپٹل میں ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کے دوران تین روزہ آپتھالمولوجی، پیڈیاٹرکس اور آرتھوپیڈکس خصوصی کیمپس کا کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا جس میں 50ہزار سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا۔ خصوصی کیمپس میں امراض چشم، امراض اطفال اور ہڈیوں کے امراض کی تشخیص کی گئی۔ موتیا بند کے آپریشن اور فریکچرس کے علاوہ گھٹنوں اور کولہے کی ہڈیوں کی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹیکہ اندازی بھی کی گئی۔ دریں اثناء محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری و کرسپانڈنٹ شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کی زیر سرپرستی ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں 30؍ جون تک توسیع کی گئی۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں ہاسپٹل حمایت ساگر روڈ و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگرنے بتایا کہ انتظامیہ الحمد للہ ماہِ رمضان کی آمد سے ہی دونوں کیمپوں میں روزہ دار تیمارداروں کی خدمت کے لئے سحر و افطار کے خصوصی انتظامات پر توجہ دی ہے۔ دونوں ہاسپٹلوں میں جاری کیمپوں میںگذشتہ کئی ہفتے سے تمام ٹیکے مفت دیئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ آئی سی یو اور آر آئی سی یو یعنی تنفسی امراض کے علاج موقع پر ضرورت پڑنے پر مریض کو وینٹیلیٹر کی مفت سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے۔ خصوصی ای این ٹی (ENT)کیمپ  جسمیں ناک، کان اور حلق کی بیماریوں کا مفت علاج ، ای این ٹی آپریشنس فری،حلق کے غدود  کے آپریشن مفت کئے گئے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ شاداں ہاسپٹل پیراں چیرو، حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں جاری فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس میںفری تشخیص و علاج کے علاوہ  ہزاروں سرجریز کئے گئے ۔ڈاکٹر صارب رسول خان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس کا انتظامیہ شہر کے ماہر و تجربہ کار ممتاز فزیشنس اور سرجنس کی ٹیموں کی خصوصی خدمات حاصل کرتے ہوئے مریضوں کی تشخیص و علاج اور سرجریز کو جاری رکھ کر غرباء و مستحقین کی دعائیں حاصل کررہا ہے جو ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم کی خدمت خلق کی خواہش کے مطابق ہے۔ جن شعبوں میں سرجریز کی جارہی ہیں ان میں قلب، دماغ، آنکھ، ای این ٹی، پیٹ ، گھٹنہ اور کولہے کی ہڈی کی بدلی وغیرہ شامل ہے۔ کیمپس سے جو ملک بھر میں منفرد حیثیت رکھتے ہیں الحمد للہ لاکھوں مریض استفادہ کرتے ہوئے شفایاب  ہوچکے ہیں ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، رنگاریڈی کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ ، آندھراپردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع سے علاج و سرجریز کے لئے مریض رجوع ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ جدید اور عصری ٹکنالوجی کے استعمال سے مریضوں کی تشخیص، علاج اور سرجریز کا سلسلہ جاری ہے۔ کیمپ کے اوقات صبح 9بجے تا ایک بجے اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے ہیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ معمولی نوعیت کے علاج سے لے کر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام سرجریز بھی مفت کئے جارہے ہیں۔ کیمپ سے متعلق بتایا کہ گذشتہ 278روز سے یہ کیمپ جاری ہے جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تعداد کم و بیش پانچ لاکھ ہوچکی ہے۔ فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے ہزاروں افراد کے سرجریز کئے گئے۔ لیباریٹری ٹسٹ سی ٹی اسکان، ایم آر آئی، الٹراسائونڈ، 2D Echo  ،وغیرہ چھ لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر کیمپ کا آغاز ہوکر 214روز ہوچکے ہیں جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تعداد آئوٹ پیشنٹس اور اِن پیشنٹس کی حیثیت سے کم و بیش ساڑھے تین لاکھ سے متجاوز ہوچکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT