Monday , June 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شادنگر سرکاری ہاسپٹل میںبنیادی سہولتوں کا فقدان

شادنگر سرکاری ہاسپٹل میںبنیادی سہولتوں کا فقدان

شادنگر۔22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر مستقر شادنگر گورنمنٹ ہاسپٹل کے قریب آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمہ پر سابق ایم ایل اے شادنگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی ‘ میونسپل چیرمین شاد نگر اگنوریشم‘ فرخنگر منڈل ایم پیپی بوجی نائک اور دیگر کانگریس قائدین نے پھو مالا چڑھاکر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔

شادنگر۔22مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آنجہانی وزیراعظم راجیو گاندھی کی برسی کے موقع پر مستقر شادنگر گورنمنٹ ہاسپٹل کے قریب آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمہ پر سابق ایم ایل اے شادنگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی ‘ میونسپل چیرمین شاد نگر اگنوریشم‘ فرخنگر منڈل ایم پیپی بوجی نائک اور دیگر کانگریس قائدین نے پھو مالا چڑھاکر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں کانگریس پارٹی قائدین جس میں مقامی کونسلر بھی موجود تھے۔ سرکاری ہاسپٹل میں زیر علاج سرینواس میںبریڈ تقسیم کئے ۔ اسموقع پر سرکاری ہاسپٹل کے وارڈس میں برقی کی عدم سربراہی اور فیان کی عدم موجودگی پر کانگریس پارٹی کونسلروں بلدیہ محمودہ بیگم اور دیگر نے ڈاکٹروں اور ہاسپٹل کے اسٹاف پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ شدت کا گرما ہونے کے باوجود ہاسپٹل میں فیان اور برقی کی عدم موجودگی کو لیکر ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جھانسی کے درمیان زبردست لفظی جھڑپ ہوئی ۔ کونسلر محمودہ بیگم نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ علاج کے غرض سے ہاسپٹل میں آنے والے مریضوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ہاسپٹل انتظامیہ پوری طرح ناکام ہورہا ہے ۔ ہاسپٹل میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے ہاسپٹل میں زیرعلاج مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مریضوں کو سہولت اور طبی نگہداشت فراہمی میں ہاسپٹل انتظامیہ پوری طرح ناکام ہوگیا ۔ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جھانسی نے کہا کہ 24 گھنٹے عوام خدمات کررہے ہیں ۔ ہاسپٹل میں درکار سہولتیں مریضوں کو مہیا کررہے ہیں ۔ مریضوں کو سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جارہی ہے ۔ اس کے باوجود منتخب عوامی نمائندوں کی اس طرح کی حرکت پر ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ نے بھی برہمی کا اظہار کیا ۔ ہاسپٹل میں ڈاکٹرس اور دیگر اسٹاف مریضوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ مذکورہ تمام واقعہ سابق ایم ایل اے شاد نگر چولہ پلی پرتاپ ریڈی اور دیگر کانگریس قائدین کے سامنے ایک دوسرے کے درمیان زبردست لفظی جھڑپ ہوئی ۔ آخر کار سابق ایم ایل اے پرتاپ ریڈی نے دونوں کو سمجھانے کی کافی کوشش کے بعد لفظی جھڑپ ختم ہوئی ۔ اس موقع پر شاد نگر بلدیہ چیرمین اگنوریشم ‘ ایم پی پی فرختنگر منڈل بوجی نائک ‘ محمد علی خان بابر ‘ وینکٹیش گوڑ ‘ فرخ نگر منڈل کانگریسپارٹی صدر ڈی سرینواس یادو ‘ زمرد خان ‘ کونسلر برہما رمبھا کے علاوہ دیگر مقامی کانگریس پارٹی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT