شادنگر میں اے آئی سی سی سکریٹری کا خیرمقدم

شادنگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا کانگریس کمیٹی سکریٹری آر سی کونتیہ ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بھٹی وکراما کا شادنگر حلقہ کے کانگریس پارٹی قائدین نے شادنگر حلقہ کے تماپور کے پاس خیرمقدم کیا ۔ سابقہ ایم ایل اے شادنگر چولہ پلی پرتاب ریڈی ، شیام سندر ریڈی ، محمد علی خان بابر ، ڈی سرینواس یادو ، کنویر ایم پی پی شواشنکر

شادنگر ۔ 17 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا کانگریس کمیٹی سکریٹری آر سی کونتیہ ٹی پی سی سی ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بھٹی وکراما کا شادنگر حلقہ کے کانگریس پارٹی قائدین نے شادنگر حلقہ کے تماپور کے پاس خیرمقدم کیا ۔ سابقہ ایم ایل اے شادنگر چولہ پلی پرتاب ریڈی ، شیام سندر ریڈی ، محمد علی خان بابر ، ڈی سرینواس یادو ، کنویر ایم پی پی شواشنکر ، سابق زیڈ پی ٹی سی دامودھر ریڈی کے علاوہ دیگر قائدین نے استقبال کیا ۔ اور دوسرا کانگریس گروپ شادنگر مارکٹ کمیٹی چیرمین کے نریندر ، سینئر کانگریس قائد گوپال گیتا ، سرینواس ، مسعود خان کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین نے بڑی تعداد میں خیرمقدم کیا ۔ دوعلحدہ گروپوں کی موجودگی کو دیکھ کر اعلی قائدین کو مجبوراً اپنی کاروں کو روکنا پڑا ۔ کونتیہ اور ملو بھٹی وکراما کے ہمراہ گدوال ایم ایل اے شریمتی ڈی کے ارونا ، مکتھل ایم ایل اے رام موہن ریڈی ، ایم ایل سمپت کمار اور دیگر ضلع کے قائدین موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT