Wednesday , December 12 2018

شادنگر میں صفائی کے ناقص انتظامات

شادنگر /26 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر بلدیہ کے مختلف علاقوں اور کالونیوں میں صفائی ناقص انتظامات کی وجہ سے مکھی ، مچھر اور کیڑوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے ۔قاضی پورہ ساکن کے مقیم سید اشرف علی اور مقامی حضرات کے مطابق قاضی پورہ کے علاقہ وارڈ نمبر 20 میں کوڑا کچرا اور گوبر کے علاوہ کچرادانوں کے پاس جمع کچرے کی عدم نکاسی کی وجہ سے

شادنگر /26 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شادنگر بلدیہ کے مختلف علاقوں اور کالونیوں میں صفائی ناقص انتظامات کی وجہ سے مکھی ، مچھر اور کیڑوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے ۔قاضی پورہ ساکن کے مقیم سید اشرف علی اور مقامی حضرات کے مطابق قاضی پورہ کے علاقہ وارڈ نمبر 20 میں کوڑا کچرا اور گوبر کے علاوہ کچرادانوں کے پاس جمع کچرے کی عدم نکاسی کی وجہ سے مکھی اور مچھروں کی افزائش ہو رہی ہے ۔ فرخنگر کے علاقہ میں رہنے والی عوام نے محکمہ بلدیہ شادنگر کے عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوڑا ، کچرا اور غلاظت کی فوری نکاسی کریں ۔کچرے کی عدم نکاسی سے وبائی امراض پھیلنے کے خدشہ ہے ۔ محکمہ بلدیہ شادنگر کا عملہ اس جانب فوری توجہ مبذول کرتے ہوئے صفائی کے کام فوری انجام دینے کا عوام نے مطالبہ کیا ۔ مکھی مچھر کے اضافہ کو روکنے اور وبائی امراض پھیلنے کیلئے فوری روک تھام کرنے کیلئے مچھر کش ادویات کا چھڑکاؤں کرنے پر زور دیا ۔ اس کے علاوہ موریوں میں روزانہ صفائی کا بہتر انتظام کرنے کا مطالبہ کیا ۔ محکمہ بلدیہ کے عہدیدار صفائی کے انتظامات کے بہتر انتظام کرنے کا مقامی عوام نے پرزور مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT