شادنگر میں عوام کو پینے کے پانی کی شدید مشکلات

شادنگر /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر محبوب نگر سری دیوی کے دورہ شادنگر کے موقع پر شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں ضلع کلکٹر محبوب نگر سری دیوی سے رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے پانی کے مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادنگر اسمبلی حلقہ کے مختلف مقامات بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والی عوام کو پینے کے پانی کی شدید مشکلات د

شادنگر /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر محبوب نگر سری دیوی کے دورہ شادنگر کے موقع پر شادنگر آئی بی گیسٹ ہاوز میں ضلع کلکٹر محبوب نگر سری دیوی سے رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے پانی کے مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادنگر اسمبلی حلقہ کے مختلف مقامات بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والی عوام کو پینے کے پانی کی شدید مشکلات درپیش ہیں۔ ان دنوں شادنگر حلقہ میں پینے کا پانی عوام کیلئے سب سے اہم مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ حلقہ شادنگر میں رکن اسمبلی دورہ کرنے پر عوام میں سب سے پہلے پینے کا پانی فراہم کرنے کیلئے نمائندگی کر رہے ہیں ۔ پینے کے پانی کیلئے عوام کو بعض مقامات پر دور دور تک جاکر حاصل کرنا پڑ رہا ہے یا پھر پانی کے ٹینکر کے آنے کا انتظار کرنا پڑھ رہا ہے ۔ زیر زمین پانی کی سطح آب میں کمی کی وجہ سے کئی ایک بورویل ناکام ہوگئے ہیں ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے ضلع کلکٹر سری دیوی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ شدید درپیش مقامات پر جلد از جلد جدید بورویل ڈالتے ہوئے عوام کو سہولت مہیا کرنے کے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شدید درپیش مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے بورویل منطور کرنے کا مطالبہ کیا ۔ شادنگر میونسپلٹی حدود میں بھی پینے کے پانی کی شدید تکلیف محسوس کی جارہی ہے ۔ پانی کے حصول کیلئے عوام کو کافی انتظار کرنا پڑ رھا ہے ۔ رکن اسمبلی کی نمائندگی پر ضلع کلکٹر سری دیوی نے تیقن دیتے ہوئے کہا کہ ہر ممکنہ آبی سربراہی فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت پینے کا پانی عوام تک پہونچانے کیلئے سنجیہدہ ہے ۔ درکار مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے عوام کو سہولت مہیا کرنے کیلئے ضروری مقام پر بورویل ڈالنے کا تیقن دیا ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے ضلع کلکٹر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرشنا میٹرو واٹر اسکیم کے مرمتی کاموں کو جلد از جلد پورا کرتے ہوئے میٹرو واٹر شادنگر کی عوام تک پہونچاینے پر زور دیا ۔ شادنگر حلقہ زمینی سطح سے اونچائی پر ہونے کی وجہ سے عوام کو آبی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ موسم گرما کی شدت کی وجہ سے شادنگر کے اطراف و اکناف میں واقع کئی ایک بورویل سوکھ چلے ہیں ۔ پینے کے پانی کے مسئلہ پر ضلع کلکٹر سری دیوی خصوصی توجہ مبذول کرتے ہوئے عوام کو پانی فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدام کرنے پر زور دیا ۔ پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر فرخنگر منڈل تحصیلدار بی چندر راؤ ، وی آر او نرہری کے علاوہ ریونیو عملہ اور مقامی سیاسی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT