Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شادنگر میں کانگریس اور ٹی آر ایس میں اصل مقابلہ

شادنگر میں کانگریس اور ٹی آر ایس میں اصل مقابلہ

شادنگر ۔ 23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی شادنگر سے انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے والے تمام امیدواروں اور ان کے کارکنوں و حامیوں کی جانب دن بہ دن انتخابی مہم زور پکڑتی جارہی ہے ۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ امیدوار اور ان کے تائیدی حامیوں و کارکن کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرس کے

شادنگر ۔ 23اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی شادنگر سے انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے والے تمام امیدواروں اور ان کے کارکنوں و حامیوں کی جانب دن بہ دن انتخابی مہم زور پکڑتی جارہی ہے ۔ سیاسی جماعتوں سے وابستہ امیدوار اور ان کے تائیدی حامیوں و کارکن کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار ووٹرس کے گھر گھر پہنچتے ہوئے بلند بانگ وعدے کرتے ہوئے عوام کو اپنی جانب راغب کرنے میں مصروف ہیں ۔ کانگریس پارٹی امیدوار اور ان کے حامیوں و قائدین عوام تک پہنچتے ہوئے اس بات پر توجہ دلارہے ہیں کہ کانگریس ایک قومی اور سیکولر سیاسی پارٹی ہے ۔ ملک اور ریاست تلنگاہ کی ترقی صرف اور صرف کانگریس پارٹی سے ہی ممکن قرار دے رہے ہیں ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کانگریس پارٹی نے تلنگانہ عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا ۔ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی پارٹی امیدوار اور ان کے حامیوں اور کارکنوں کی جانب سے انتخابی مہم تیز کردی گئی ہے ۔ تلنگانہ کے قیام میں ٹی آر ایس اپرٹی کا اہم کردار رہا ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین تلنگانہ ریاست کو سرسبز و شاداب ‘ درپیش عوامی مسائل کی یکسوئی اور آبادی کے تناسب سے تحفظات ‘ سرکاری ملازمین اور تلنگانہ کو ترقی کی سمت گامزن کرنے ہر ممکنہ ٹھوس اقدامات کرنے کے بلند بانگ وعدے کررہے ہیں ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اور تلگودیشم پارٹی کے درمیان اتحاد کی وجہ سے شادنگر اسمبلی نشست بی جے پی کے کھاتے میں چلی گئی جس کی جوہ سے شاد نگر سے بی جے پی امیدوار انتخابی میدان میں ہیں ۔ بی جے پی شادنگر حلقہ امیدوار اور ان کے قائدین و کارکن ریاست کی ترقی کیلئے بی جے پی پارٹی امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کیلئے عوام سے اپیل کررہے ہیں ۔ بی جے پی کے پاس کوئی ٹھوس موضوع نہیں ہے ‘ صرف ایک ہی بی جے کا نشانہ ہے‘ وہ ہے بی جے پی کے اہم قائد کو ملک کا وزیراعظم بنانا چاہتی ہے ۔ وائی ایس آر سی پی امیدوار اور ان کے کارکنوں کی جانب سے انتخابی مہم جاری یہ ۔ وائی ایس آر کے دور حکومت کے حوالے کے ذریعہ عوام تک پہنچتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں ۔ عام آدمی پارٹی امیدوار کے علاوہ آزاد امیدوار بھی انتخابی مہم چلارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT