Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شادنگر پولیس نے برساتی نالے میں بہنے والے شہری کو بچالیا

شادنگر پولیس نے برساتی نالے میں بہنے والے شہری کو بچالیا

حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شادنگر پولیس نے برساتی نالے میں بہنے والے ایک شہری کو بچالیا ۔ رات دیر گئے تقریباً 2 گھنٹے کی طویل مشقت کے بعد نالے میں بہنے والے شہری کو بچاکر شادنگر کی پولیس سرخیوں میں چھا گئی ۔ چونکہ پولیس محکمہ کی اس ہمدردی کو قدر نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔ شدید بارش کے دوران اندھیری رات جہاں راستے کا دکھائی دینا بھی مشکل تھا ۔ ایسے وقت ایک ایک شہری کو وہ بھی پولیس کی جانب سے بچالیا جانا یقیناً قابل ستائش اقدام تصور کیا جارہا ہے ۔ سائبرآباد کمشنر نے کانسٹیبل شیوا کمار کی خدمات کی ستائش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ناگولہ پلی نالے میں اس علاقہ کا شخص شیکھر پانی کے بہاؤ سے بہہ گیا تھا اور اس حالت میں اس کی مدد کیلئے کوئی تیار نہیں تھا ۔ اس بات کا علم ہونے کے بعد شادنگر پولیس اسٹیشن کرائم پارٹی سے وابستہ کانسٹیبل شیوا کمار نے دلیرانہ اقدام کرتے ہوئے اس شہری کو بچالیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ دنوں کی شدید بارش کے سبب ناگولہ پلی نالے خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے ۔ ایسے خطرناک موقع پر شہری کی جان بچانے کے اقدام کی ستائش کی جارہی ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT