Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / شادیوں میں زیورات سرقہ کرنے والی خاتون گرفتار بن بلائے مہمان ، شاطرانہ سرقہ کے انداز کا شاخسانہ

شادیوں میں زیورات سرقہ کرنے والی خاتون گرفتار بن بلائے مہمان ، شاطرانہ سرقہ کے انداز کا شاخسانہ

حیدرآباد /26 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شادی تقاریب میں بن بلائے مہمان کی طرح شرکت اور ہر قیمتی اشیاء کا سرقہ کرنے والی بدنام زمانہ سارق گڑمبہ پشپا کو میرپیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ خواتین پولیس کی خصوصی ٹیم جو خاتون سارق کو گرفتار کرنے کیلئے تشکیل کردہ ٹیم نے پشپا کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے چار لاکھ 75 ہزار مالیتی طلائی اور چاندی کے زیورات کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گڑمبہ پشپا جس کی عمر 19 سال بتائی گئی ہے ۔ مسروقہ سامان کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ اس سارقہ کا طریقہ کار یہ ہے کہ یہ شادی تقاریب میں بن بلائے شرکت کرتی تھی اور دعوتی خواتین کی طرح تقریب میں شرکت کرتے ہوئے خواتین سے گھل مل جاتی اور آہستہ آہستہ وہ اپنی رسائی دلہن کے اسٹیج تک کرتی اور پھر خواتین کے اشیاء بیاگوں سمت سرقہ کرتی تھی ۔ پولیس کو کافی دنوں سے اس کی تلاش تھی ۔ جس کو خواتین پولیس کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT