Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شادیوں کا رجسٹریشن لازمی، گرام پنچایتوں میں شعور بیداری

شادیوں کا رجسٹریشن لازمی، گرام پنچایتوں میں شعور بیداری

کم عمر کی شادیوں کو روکنے مرکزی حکومت کے قانون پر عمل آوری
حیدرآباد 11 مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں ہونے والی ہر ایک شادی کا باقاعدہ رجسٹریشن کرنے سے متعلق محکمہ پنچایت راج کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ہر ایک قریہ میں باقاعدہ قانونی طور پر شادیوں کے رجسٹریشن کے انتظامات کرکے اس کی تشہیر بھی کی جارہی ہے اور اس مناسبت سے کمشنر پنچایت راج کی جانب سے تمام اضلاع کے پنچایت آفیسرس کو احکام جاری کئے۔پنچایتوں میں فلکس بورڈس پر شادی رجسٹریشن اور محکمہ بہبودی خواتین و اطفال کے ویب سائٹ سے درخواستیں ڈاؤن لوڈ کرکے دفاتر میں رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور مزید شادیوں کو آن لائن رجسٹریشن کی سہولت می سیوا سنٹرس کے ذریعہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نابالغین کی شادیوں کو روکنے اور شادی کو قانونی حیثیت دینے سے متعلق میاریجس رجسٹریشن ایکٹ قانون سازی کیا ہے اور اس ایکٹ کے تحت ہر ایک شادی کو رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ حکومت نے اب پنچایت دفاتر میں رجسٹریشن کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT