شادیوں کو آسان بنانے ’سیاست‘ کی کامیاب تحریک

سدی پیٹ /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادارہ سیاست کے تحت قائم میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد کے تعاون سے ملت اسلامیہ سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام وزیر سرپرستی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست منعقد کئے جانے والے دوبدو ( برائے رشتہ ) پروگرام کے کامیاب انعقاد کو دیکھتے ہوئے سدی پیٹ میں بھی اس طرح کا دوبدو پروگرام رکھنے کی تجوی

سدی پیٹ /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ادارہ سیاست کے تحت قائم میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد کے تعاون سے ملت اسلامیہ سوسائٹی سدی پیٹ کے زیر اہتمام وزیر سرپرستی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست منعقد کئے جانے والے دوبدو ( برائے رشتہ ) پروگرام کے کامیاب انعقاد کو دیکھتے ہوئے سدی پیٹ میں بھی اس طرح کا دوبدو پروگرام رکھنے کی تجویز رکھی گئی ہے جو کہ سدی پیٹ کی تاریخ میں رشتوں کیلئے پہلا اور منفرد دوبدو پروگرام ہوگا ۔ اس پروگرام کو وسیع پیمانے پر کامیاب ہونے کی قوی توقع ہے یہاں اس بات کا ذکر بیجانہ ہوگا کہ ادارہ سیاست نہ صرف ایک اخبار ہے بلکہ ایک تحریک ہے جس کے بیانر تلے کئی فلاحی ، تعلیمی ، ترقیاتی ، سماجی دینی ملی ، طبی اور دیگر کئی سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے قوم میں شعور بیداری کی جارہی ہے ۔ اس تحریک میں شامل رشتوں کا دوبدو پروگرام بھی سیاست کی ایک کامیاب تحریک ثابت ہہو رہی ہے ۔ ادارہ سیاست نے سماج میں پائی جانے والی برائیوں کے تدارک کے ساتھ ساتھ شادیوں میں تاخیر کی بناء پیدا ہونے والے منفی اثرات کوشش کو نظر رکھتے ہوئے شادیاں جیسے سنگین مسئلہ کو آسان طریقے سے حل کرتے ہوئے لڑکے اور لڑکیوں والوں کو آپس میں اکٹھا کرکے اس بات کی ترغیب دی جارہی ہے کہ شادیوں کو آسان بنانے کیلئے صورت نہیں بلکہ سیرت کی بنیاد پر رشتوں کو طئے کرتے ہوئے اس کو آسان بنانے کی ترجیح دی جارہی ہے ۔ سیاست کی جانب سے شروع کردہ یہ تحریک کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ شہر حیدرآباد میں منعقدہ کامیاب دوبدو پروگراموں سے متاثر ہوکر اضلاع کے درد رکھنے والے ا شخاص نے بھی اپنے اپنے ضلعوں میں اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کی مساعی میں جٹے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے کی کڑی کے تحت ضلع میدک کے سدی پیٹ ٹاون میں بھی اس طرح کا اپنی نوعیت کا منفرد دوبدو پروگرام عنقریب منعقد ہوگا ۔ پروگرام کو وسیع طریقہ سے کامیاب بنانے کیلئے ملت اسلامیہ سوسائٹی سدی پیٹ آگے آئی ہے ۔ پروگرام میں شرکت کیلئے لڑکے و لڑکیوں کے والدین و سرپرست جن کے رشتہ طئے کرنے کے خواہش مند ہو وہ دفتر ملت اسلامیہ سوسائٹی مدینہ کامپلکس نزد اقبال مینار میں واقع دفتر میں اپنے اولین فرصت میں نام رجسٹریشن کروالیں تاکہ دوبدو پروگرام کو منعقد کرنے میں نہ صرف آسانی ہو بلکہ زیادہ سے زیادہ رشتہ طئے ہوسکے ۔ سدی پیٹ کے اطراف و اکناف کے افراد بھی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے رجسٹریشن کروائے ۔ ملت اسلامیہ سوسائٹی کی جانب سے بہت جلد مقام اور تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔ پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان کریں گے ۔ جبکہ دیگر انتظامی امور کی نگرانی سوسائٹی کرے گی ۔ اس پروگرام میں علماء کرام کو بھی مدعو کیا جائے گا ۔ جو کہ شادیوں میں آسانی اور رشتہ ازواج و دیگر عنوانات پر خطاب کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT