Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / شادیہ پہلی عرب خاتون ریسلر

شادیہ پہلی عرب خاتون ریسلر

دبئی۔19 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) اردن کی شادیہ بسیسو ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مقابلوں میں حصہ لینے والی پہلی عرب خاتون ریسلر بن گئیں۔ دبئی میں مقیم شادیہ بسیسو آئندہ جنوری میں فری ریسلنگ کی تربیت حاصل کریں گی اور پیشہ ورانہ ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر حریف ریسلرز کے مد مقابل ہوں گی۔ شادیہ کو دبئی میں ہوئے آزمائشی مقابلوں میں40 خواتین و مردوں میں بہترین کارکردگی پرمنتخب کیا گیا ہے۔وہ پہلے ہی برازیلی مارشل آرٹ جو جٹسو کی تربیت بھی حاصل کرچکی ہیں ۔ علاوہ ازیں ایتھلیٹکس کی صلاحیتوں کی بدولت انہیں ورلڈ فری ریسلنگ کا حصہ بننے کا موقع ملا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT