Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / شادی بیاہ میں بیجا اسراف کے خلاف مہم

شادی بیاہ میں بیجا اسراف کے خلاف مہم

امریکہ میں مقیم حیدرآبادی انجینئر کا اظہار ستائش

امریکہ میں مقیم حیدرآبادی انجینئر کا اظہار ستائش

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : امریکہ کے شہر کیلیفورنیا سے اپنے وطن حیدرآباد آئے ہوئے سافٹ ویر انجینئر جناب خواجہ سراج الدین نے دفتر سیاست پہنچ کر ایڈیٹر جناب زاہد علی خاں سے ملاقات کرتے ہوئے شادی بیاہ کے دوران بے جا اسراف کے خلاف جناب زاہد علی خاں کی جانب سے چلائی جارہی مہم پر مبارکباد دی اور جناب سراج نے جناب زاہد علی خاں کی مہم کو تمام مسلم گھرانوں تک پہونچانے کے لیے ہر ایک معزز شخص کو آگے آنے اور اپنے دوست احباب کو بے جا اسراف کے نقصانات سے آگاہ کرنے اس مہم کی تشہیر کی ضرورت پر زور دیا ۔ قبل ازیں جناب سراج نے اپنا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا وہ ملک پیٹ اکبر باغ کے متوطن ہیں اردو زبان میں دسویں تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد پالی ٹیکنیک اور شاداں انجینئرنگ کالج سے بی ٹیک کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سال 2005 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ روانہ ہوئے جہاں انہیں معقول تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کی گئی جس کو قبول کرنے کے بعد انہیں گرین کارڈ مل گیا ۔

جناب سراج نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی روزنامہ سیاست کے قاری ہیں ان کے والد جناب خواجہ فیض الدین مقبول موظف سوپروائزر آئی ڈی پی ایل ہیں ۔ سراج الدین نے ماہ رمضان کے دوران غریب و نادار مسلم بھائیوں کو ماہ رمضان اور عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کرنے ادارہ سیاست کی جانب سے ہر ایک مستحق خاندان کو اشیاء خورد و نوش بشکل مفت پیاکیج فراہم کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب زاہد علی خاں صاحب سے اس نیک کام میں انہیں اور امریکہ میں مقیم ان کے ساتھیوں کو بھی تعاون کا موقع دینے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر جناب سراج کے ماموں جناب محمد خورشید حسین اختر نمائندہ سیاست بودھن بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT