Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی خانوں اور سڑک پر اونچی آواز میں ریکارڈنگ کے خلاف کارروائی

شادی خانوں اور سڑک پر اونچی آواز میں ریکارڈنگ کے خلاف کارروائی

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) صوتی آلودگی کے خلاف نارتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی خانے اور سڑک پر اونچی آواز سے ریکارڈنگ بجانے کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ گوپالا پورم پولیس کے بموجب پولیس نے 40 سالہ محمد اسلم ساکن مشیرآباد اور 25 سالہ شیخ عرفان منیجر اے کے فنکشن ہال کے خلاف شادی خانہ میں صوتی آلودگی پیدا کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔ اسی طرح وارثی گوڑہ عنبر نگر میں آرٹی سی ملازم سی مدھو کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے چونکہ وہ اپنے مکان کے روبرو پارک کی ہوئی کار میں اونچی آواز سے ساؤنڈ سسٹم چلارہا تھا جبکہ جی گنیش کے خلاف بھی اسی قسم کا ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے چونکہ وہ اپنے بھائی کی شادی کی برأت میں صوتی آلودگی پیدا کی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کئے گئے ملزمین کو سکندرآباد کورٹ میں پیش کیا جہاں پر انہیں دو دن کی سزاء سنائی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT