Monday , January 22 2018
Home / ہندوستان / شادی خانہ کو دھماکہ سے اڑا دینے سیمی کی دھمکی

شادی خانہ کو دھماکہ سے اڑا دینے سیمی کی دھمکی

مشتبہ مکتوب بادی النظر میں فرضی، میرٹھ پولیس تحقیقات میں مصروف

مشتبہ مکتوب بادی النظر میں فرضی، میرٹھ پولیس تحقیقات میں مصروف
میرٹھ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش پولیس نے کہا ہیکہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم سیمی کی طرف سے مشتبہ طور پر تحریر کردہ ایک مکتوب میں میرٹھ کے تھانہ ریلوے روڈ پر واقع ایک شادی خانہ کو دھماکہ سے اڑا ردینے کی دھمکی دی ہے۔ ریلوے روڈ پولیس اسٹیشن کے انچارج ہنس راج بھدوریا نے کہا کہ اگرسین بھون کے منیجر کی طرف سے کی گئی شکایت کے مطابق یہ مکتوب یکم ؍ جنوری کو تحریر کیا گیا تھا، جس میں دھمکی دی گئی ہیکہ 6 اور 10 فروری کے درمیان گیٹ نمبر ایک اور دو کو دھماکہ سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی تھی کیونکہ بقول ان کے یہ شادی خانہ ’’کافروں‘‘ کو کرایہ پر دیا جارہا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس ضمن میں آج ایک شکایت درج کرلی گئی۔ پولیس نے کہا ہیکہ مکتوب پڑھنے سے بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہیکہ یہ (مکتوب) جھوٹا اور فرضی ہے لیکن پولیس اس مسئلہ کو سنجیدہ تصور کرتے ہوئے تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس نے کہا کہ مکتوب میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ سیمی اور لشکرطیبہ اب ہندوستان کے خلاف ’’جنگ‘‘ کیلئے ہاتھ ملا چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT