Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / شادی سے انکار پر لڑکی کا فیس بُک پر جعلی پروفائیل ،دل جلا عاشق گرفتار

شادی سے انکار پر لڑکی کا فیس بُک پر جعلی پروفائیل ،دل جلا عاشق گرفتار

وشاکھاپٹنم 13اپریل (پی ٹی آئی ) ہندوستانی بحریہ کے ایک ملازم کے 21 سالہ لڑکے کو پولیس نے ہندوستانی بحریہ کے ہی ایک ملازم کی لڑکی اور اپنی ساتھی طالبہ کا سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر فرضی پروفائیل بنانے کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا ۔ لڑکے پر لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار پر چراغ پا ہوکر اس کے عریاں تصاویر مختلف ویب سائیٹ پر پوسٹ کرنے ک

وشاکھاپٹنم 13اپریل (پی ٹی آئی ) ہندوستانی بحریہ کے ایک ملازم کے 21 سالہ لڑکے کو پولیس نے ہندوستانی بحریہ کے ہی ایک ملازم کی لڑکی اور اپنی ساتھی طالبہ کا سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر فرضی پروفائیل بنانے کے الزام کے تحت گرفتار کرلیا ۔ لڑکے پر لڑکی کی جانب سے شادی سے انکار پر چراغ پا ہوکر اس کے عریاں تصاویر مختلف ویب سائیٹ پر پوسٹ کرنے کا الزام ہے ۔ملزم پنکج کمار جو اب ایک خانگی کالج سے بی ٹیک( میکانیکل انجینئرنگ)سال اول کا طالب علم ہے بارہویں جماعت میں تعلیم کے دوران اپنی ایک سینئر طالبہ سے شادی کی تجویز پیش کی تھی لیکن اس لڑکی نے انکار کردیا تھا جس پر پنکج کمار چراغ پا ہوگیا تھا۔

بعدازاں دل جلے عاشق نے لڑکی کو ہراساں کرنے کیلئے ڈسمبر 2012 میں فیس بُک پر اس کا فرضی پروفائیل بنایا تھا اور فیز بک پر ہی لڑکی کی چند عریاں تصاویر کے ساتھ ناشائستہ تبصرہ بھی کیا تھا۔ یکم جون 2013 کو کمار کے خلاف لڑکی کی شکایت پر ملکا پورم پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا تھا اور تحقیقات سائبر کرائمس انویسٹی گیشن سیل ( سی سی آئی سی )کے سپرد کی گئی تھی۔ دوران تحقیقات سی سی آئی سی کے انسپکٹر کے ستیہ نارائنا راو نے پنکج کمار کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے لائب ٹاپ اور ایک موبائیل فون ضبط کرلیا تھا ہریانہ کا ساکن پنکج مشرقی بحری کمانڈ کے ملازم کا بیٹا ہے اور لڑکی کا باپ بھی بحریہ کا ملازم بتایا گیا ہے جو دونوں ایک ہی محلے میں مقیم تھے۔

TOPPOPULARRECENT