Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی سے انکار پر لڑکی کی تصویر کا غلط استعمال پر نوجوان گرفتار

شادی سے انکار پر لڑکی کی تصویر کا غلط استعمال پر نوجوان گرفتار

حیدرآباد /25 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شادی سے انکار پر لڑکی کی تصویر کا غلط استعمال کرنے والے ایک نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 24 سالہ یوسف ساکن جہاں نما فلک نما کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر پولیس رچہ کنڈہ سائبر کرائم مسٹر محمد ریاض الدین نے بتایا کہ یوسف نے ایک وقت کی اپنی ساتھی لڑکی کی تصاویر اس کے فیس بک آئی ڈی حاصل کرلی تھی اور اس کی تصویر کو ایک عریاں جسم فروش ویب سائیٹ پر ڈال دیا اور لڑکی کی حقیقی تصویر کے ساتھ حقیقی زیر استعمال سیل فون نمبر بھی اس جسم فروش کے ویب سائیٹ پر ڈال دیا ۔ لڑکی کو اس وقت تک بھی علم نہیں تھا ۔ تاہم جب اس لڑکی کو طرح طرح کے فون کالس حاصل ہونے لگے اور وہ ان فون کالس سے تنگ آچکی تھی جس کے بعد لڑکی رچہ کنڈہ سائبر کرائم سے رجوع ہوگئی اور اس نے پولیس میں شکایت درج کردی ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران یوسف کو گرفتار کرتے ہوئے اسے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT