Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی سے انکار پر لڑکی کی خودکشی

شادی سے انکار پر لڑکی کی خودکشی

نظام آباد :24؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شادی کے انکار پر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع نظام آباد بالکنڈہ منڈل کی نواتا کی شادی ویلپور منڈل کے پچالا نڑکلا ں کے رجنی کانت سے ہونے والی تھی ۔شادی سے قبل معاہدہ میں ایک لاکھ روپئے نقد اور سامان دینے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی شادی کے معاہدہ کے بعد رجنی کانت روزگار کیلئے خلیج روانہ ہوا تھا اور خلیج سے ہر روز ہونے والی بیوی سے سیل فون پر بات چیت بھی کیا کرتا تھا گذشتہ چند دنوں سے بات چیت کرنا بند کرنے کے علاوہ ان کے رشتہ داروں نے نواتا کو بتایا کہ شادی سے رجنی کانت ناراض ہے جس کے باعث نواتا نے اپنے ہی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نواتا خانگی اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے کام کررہی تھی اور مزید جہیز کیلئے شادی سے انکار کردیا اور جس کے سبب نواتا نے خودکشی کرلی۔ پولیس اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT