Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی سے عاشق کے انکار پر معشوقہ کی خودکشی

شادی سے عاشق کے انکار پر معشوقہ کی خودکشی

حیدرآباد /8 ستمبر ( سیاست نیوز ) عاشق کی جانب سے شادی سے انکار پر دلبرداشتہ محبوبہ نے خودکشی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ سندھیہ رانی نے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ سندھیہ رانی پالی ٹیکنک ڈپلومہ کی طالبہ تھی ۔ اور میران چیرو علاقہ کے ساکن شیوایا کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی مقامی لڑکے اشوک سے گذشتہ 3 سال سے محبت کرتی تھی ۔ دونوں کی شادی کیلئے بات چیت جاری تھی اور تقریباً بات چیت مکمل ہوچکی تھی ۔ پولیس کے مطابق شادی بھی طئے ہوچکی تھی ۔ تاہم گذشتہ دو تین دن سے سندھیہ رانی اور اشوک کی بات چیت کے دوران اشوک نے سندھیہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔ جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے

TOPPOPULARRECENT