Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / شادی سے پہلے دولہن کو دولہے کے گھر والوں کے سامنے برہنہ ہونے کو کہاگیا۔ جانیں کیوں؟

شادی سے پہلے دولہن کو دولہے کے گھر والوں کے سامنے برہنہ ہونے کو کہاگیا۔ جانیں کیوں؟

لکھنو:ایک چونکادینے والے واقعہ میں ایک عورت کو دولہے کے گھر والوں کے سامنے مبینہ طور پر برہنہ ہونے کو کہاگیا کیونکہ یہ افواہ پھیلادی گئی تھی کہ دولہن جلد کی بیماری میں مبتلاء ہے۔

مذکورہ واقعہ اترپردیش کے محوبہ ضلع میں پیش آیاتھا۔افواہ یہ تھی کہ مذکورہ عورت لیوکوڈیرما نامی جلد کی بیماری میں مبتلاء ہے۔تفصیلات کے مطابق جئے ہند وڈس کی شادی تیجا سے طئے پائی تھی‘ مگر جب کچھ رشتہ داروں نے انہیں بتایا کہ دولہن کی جلد پر سفید داغ ہیں۔

جب معاملے نے تول پکڑا تو تیجا کے والد نے پولیس اسٹیشن کارخ کیا۔یہاں پر اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ حقائق جاننے کے بعد شادی کی جائے گی۔

اس فیصلے کے بعد تیجا کو پولیس اسٹیشن کے کمرے میں لے جاکر دولہے کے رشتہ داروں کے سامنے برہنہ کیاگیا

۔تاہم افواہیں غلط ثابت ہوئی تب دولہے کے گھر والوں نے معذرت چاہی اور لڑکے نے شادی رچائی۔

TOPPOPULARRECENT