Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شادی شدہ خاتون سے چھیڑ چھاڑ و ہراسانی

شادی شدہ خاتون سے چھیڑ چھاڑ و ہراسانی

فحش ایس ایم ایس اورکالس‘ تین دن کی سزاء ‘250روپئے کا جرمانہ
حیدرآباد /16 نومبر ( سیاست نیوز ) شادی شدہ خاتون کو ہراساں کرنے والے دو نوجوانوں کو شی ٹیم پولیس نے گرفتار کرلیا اور عدالت نے انہیں تین دن کی سزا سنائی ۔ ایڈیشنل کمشنرپولیس کرائمس شریمتی سواتی لکرا نے بتایا کہ 24 سالہ محمد مجیب اور 25 سالہ محمد افضل ساکن جی ایم چھاونی فلک نما نے شادی شدہ خاتون کو فحش مسیجس اور مسلسل فون پر ہراساں کیا کرتے تھے ۔ اتنا ہی نہیں مذکورہ نوجوانوں نے خاتون کے شوہر کو بھی بذریعہ فون ہراساں کیا جس کے نتیجہ میں خاتون اور اس کے شوہر نے شی ٹیم کو واٹس اپ نمبر پر شکایت درج کروائی اور شی ٹیم فوری حرکت میں آتے ہوئے نوجوانوں کا پتہ لگاتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ شی ٹیم نے گرفتار نوجوانوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں پر انہیں تین دن کی سزا سنائی گئی اور ڈھائی سو روپئے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور ایک واقعہ میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث سید شاہ حسن ساکن ٹولی چوکی اور اس کے چار کم عمر ساتھیوں کو آئی میکس تھیٹر کے قریب گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ نوجوانوں کی اس حرکت کو شی ٹیم نے ویڈیو میں قید کیا اور بعد ازاں انہیں شواہد موجود ہونے پر گرفتار کرلیا گیا اور بعد کونسلنگ انہیں رہا کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT