Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شادی مبارک اسکیم، دھاندلیوں کی تحقیقات

شادی مبارک اسکیم، دھاندلیوں کی تحقیقات

اے سی بی نے نظام آباد محکمہ اقلیتی بہبود کے ریکارڈس حاصل کرلئے

نظام آباد:11؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی کے عہدیداروں نے محکمہ اقلیتی بہبود کے دفتر کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈس حاصل کرلیا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے انجام دئیے جانے والے شادی مبارک اور دیگر اسکیمات میں ہورہی دھاندلیوں کی تحقیقات کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے دئیے گئے احکامات پر اے سی بی کے عہدیداروں نے نظام آباد اقلیتی بہبود کے آفس پہنچ کر شادی مبار ک اسکیم و دیگر اسکیمات کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے ریکارڈس حاصل کیا گیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی سنجیو ریڈی سے اس بارے میں دریافت کرنے پر بتایا کہ حکومت کی جانب سے دئیے گئے احکامات پر نظام آباد دفتر میں اے سی بی کے عہدیداروں نے ریکارڈس کا جائزہ لیا اور ریکارڈس حاصل کیا ۔ واضح رہے کہ نظام آباد میں شادی مبارک اسکیم میں منتخب نمائندے اور عہدیداروں کی جانب سے زبردست دھاندلیاں کئے جانے کی مسلسل شکایتیں وصول ہورہی ہے ۔ درخواست گذاروں سے مسلم قائدین بڑے پیماے پر رقومات وصول کرتے ہوئے دھاندلیاں کرنے کی کھلے عام شکایتیں وصول ہورہی ہے اور اس خصوص میں استفادہ کنندگان کو راست طور پر شکایتیں کرنے کے باوجود بھی اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی تھی لیکن حکومت کو وصول ہونے والی اطلاعات پر اے سی بی کو اس معاملہ کی تحقیقات کی ذمہ داری حوالے کی گئی اور اے سی بی کے عہدیداروں نے نظام آباد دفترمیں اب تک جاری کردہ چیکس اورزیر التواء درخواستوں پر تحقیقات کررہی ہے ۔ نظام آباد میں شادی مبارک اسکیم سے متعلق 200 سے زائد درخواستیں زیر التواء ہے۔

TOPPOPULARRECENT