Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / شادی مبارک اسکیم دھاندلیوں کے خلاف کیس درج تحقیقات کے لیے عام آدمی پارٹی تلنگانہ کا مطالبہ

شادی مبارک اسکیم دھاندلیوں کے خلاف کیس درج تحقیقات کے لیے عام آدمی پارٹی تلنگانہ کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : عام آدمی پارٹی تلنگانہ نے شادی مبارک اسکیم میں دھاندلیوں کے خلاف لوک آیوکت میں ایک درخواست داخل کی ہے ۔ پروفیسر ویشوورا راؤ ترجمان عام آدمی پارٹی تلنگانہ نے شادی مبارک اسکیم میں بے قاعدگیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا درحقیقت حکومت کو اس معاملہ کی اے سی بی تحقیقات کروانی چاہئے تھی ۔ انہوں نے اس اسکام میں ملوث عہدیداروں کے خلاف فوجداری اور تادیبی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان بے قاعدگیوں میں محکمہ اقلیتی بہبود و محکمہ ریونیو کے عہدیدار شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شادی مبارک اسکیم سے استفادہ کنندگان کو 50 ہزار فی کس ملنا چاہئے تھا تاہم ان کو صرف 20 ہزار تک وصول ہوئے ہیں جب کہ ماباقی رقم دلالوں اور متعلقہ افراد نے لوٹ لی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کو ان اسکام کی ذمہ داری لینی چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT