Tuesday , December 11 2018

شادی مبارک اسکیم غریبوں کیلئے نعمت غیر مترقبہ

کوہیر /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین جناب محمد عمر احمد ، محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر محمد عبدالوحید سابقہ ایم پی ٹی سی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ریاستی وزیر ا علی مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ حکومت نے ریاست کے غریب مسلمانوں کیلئے شادی مبارک اسکیم اور غریب غیر مسلم کیلئے کلیانہ لکشمی

کوہیر /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل مستقر میں ٹی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین جناب محمد عمر احمد ، محمد کلیم الدین یوتھ لیڈر محمد عبدالوحید سابقہ ایم پی ٹی سی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ریاستی وزیر ا علی مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ حکومت نے ریاست کے غریب مسلمانوں کیلئے شادی مبارک اسکیم اور غریب غیر مسلم کیلئے کلیانہ لکشمی پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ وہ ایک ن عمت سے کم نہیں ۔ لیکن دیہاتوں میں رہنے والے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ علاوہ اس کے گاؤں میں رہنے والوں تک اس اسکیم کے بارے میں صحیح معلومات حاصل نہیں ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے سماج کے ذمہ داروں اور تعلیم یافتہ لوگ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس شادی مبارک اسکیم برسر تشہیر کریں اور اس کے حاصل کرنے کے متعلقہ دستاویزات حاصل کرنے میں تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ سیاست اخبار کے مدیر اعلی جناب زاہد علی خان نے اپنے ادارے میں شادی مبارک اسکیم میں عوام کے تعاون کیلئے ایک ہیلپ لائین قائم کیا ہے وہ ایک قابل مبارک اقدام ہے ۔ ایسے کارنامہ حقیقت میں عوام کے سچا ہمدرد ہی انجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی مسلمانوں پر کوئی مصیبت آتی ہے تو چاہئے تلنگانہ ریاست میں ہو یا پھر دیگر ملک ریاست کی ہیں حیدرآباد سے پہلے آواز اٹھتی ہے ۔ اس موقع پر محمد ظہیرالدین سکندر ، محمد طاہر علی ، محمد ظہیرالدین ، حاجی سیٹھ ، محمد عابد سرور ، محمد غیاث ا لدین کے علاوہ اقلیتی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT